عاشورا ، دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کانٹا ہے

عاشورا ، دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کانٹا ہے


عاشورا ایک طرف تو مکتب اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرنے والوں بلکہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کا سبب ہے اور دوسری طرف ظالموں کے مقابلہ میں شجاعت ، ہمت اور قیام کا تازہ خون عاشقان حسینی کی رگوں میں ڈالدیتا ہے ۔‌

دنیا بھر میں ڈھونڈنے سے عاشورا جیسا واقعہ کہیں نظر نہیں آتا جس کی شعاعیں زمان او رمکان کے افق پر پھیلی ہوئی ہیں اور زمانہ کے گزرنے کے ساتھ جس کا مزاج فراموش کردینا ہوتا ہے ، اس کے ابعاد ہر سال وسیع سے وسیع تر ہوتے جارہے ہیں ۔
اس کے علاوہ کسی بھی تاریخی حادثہ کے آثار اس قدر نمایاں نہیں رہے ہیں ، عاشورا ایک طرف تو مکتب اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرنے والوں بلکہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کا سبب ہے اور دوسری طرف ظالموں کے مقابلہ میں شجاعت ، ہمت اور قیام کا تازہ خون عاشقان حسینی کی رگوں میں ڈالدیتا ہے ۔
اسی طرح یہ واقعہ نفسوں کی تہذیب ، تربیت اخلاق اور خدا کی بارگاہ میں توبہ کا سبب بن جاتا ہے ۔
قرائن اور علامتوں سے پتہ چل رہا ہے کہ اس سال امام حسین علیہ السلام کی عزاداری گزشتہ برسوں سے زیادہ اچھے طریقہ سے منائی جائے گی ، مجھے امید ہے کہ عزادار، خطباء اور ذاکرین چند موضوعات کو فراموش نہیں کریں گے :
١۔  اس بات کی کوشش کریں کہ عزاداری کو گزشتہ برسوں کی طرح اس طریقہ سے انجام دیں جس طرح معصومین علیہم السلام چاہتے تھے اور اہانت آمیز طریقوں سے پرہیز کریں جو کہ کربلا کے شہداء کی شان نہیں ہے ۔
٢۔  امام حسین علیہ السلام کے عزادار اس بات کی کوشش کریں کہ شہدائے کربلا کی عزاداری کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کے قیام کے اہداف سے آشنا ہوجائیں ، خطباء اور ذاکرین اس سلسلہ میں ان کی مدد کریں ۔
٣۔  محترم عزادارخاص طور سے جوان عزادار اس بات کی اجازت نہ دیں کہ مجالس عزاداری اور اسی طرح عزاداری کی انجمنوں سے سیاسی فائدہ نہ اٹھایا جائے ، ایسے کاموں سے پرہیز کیا جائے جو مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا سبب ہو ، یا اس سے دشمنوں کو موقع مل جاے ، خاص طور سے قمہ زنی، جسم کو نقصان پہنچانے اور دوسروں کے مقدسات کی توہین کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ ایسے کاموں سے موجودہ حالات میں شیعیت کو بہت زیادہ نقصان ہوگا اور دنیا بھر میں دشمنان اسلام اس سے غلط فائدہ اٹھائیں گے ۔
میں صمیم قلب سے تمام خطبائ، ذاکرین، عزادار اور خاص طور سے ان جوانوں کیلئے جو کہ ہمیشہ ان پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ،دعاء کروں گا جو اس عظیم حادثہ سے معنوی، روحانی اور اخلاقی استفادہ کرتے ہیں اور یہ بات جان لو کہ عاشورائے حسینی ، دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کانٹا ہے ۔ والسلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
ناصر مکارم شیرازی

 

مطلوبه الفاظ :
captcha