عالی جناب فرانسس پادری ۔ کیتھولک دنیا کے رہبر
سلام و درود کے ساتھ
ابھی حال ہی میںواٹیکان کے بعض بزرگ راہنمائوں نے دنیائے اسلام کے علماء سے درخواست کی ہے کہ وہ شمال عراق میں عیسائیوں اور دینی اقلیت کے خلاف داعش کے تکفیری گروہ کے سفاکانہ حملوں کا جواب دیں ۔
جناب عالی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام بھیجا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تمام تر امکانات کے ساتھ عیسائیوں اور دینی اقلیت کے لوگوں کے خلاف ظلم و بربریت کو روکنے کی کوشش کریں ۔
میں خود بھی اس پیشنہاد کا استقبال کرتا ہوں اور انسانی معاشرہ کو نجات دلانے کے لئے دنیا کے مختلف ادیان کے رہبروں کے ساتھ ارتباط ا ور امداد کو ضروری سمجھتا ہوں اور بہت ہی ہمت و حوصلہ کے ساتھ ان سفاکانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ انسانیت کے خلاف ان جرائم کی مذمت کریںاوراس سلسلہ میں دو نکتوں کو عرض کرتا ہوں :
١۔ آج کی بنی نوع انسانی کی سب سے بڑی مصیبت یہ تکفیری گروہ ہیں جو ہر طرح کے دین اور قومیت سے مبرا ہیں ۔ ہم اس خطرے کو کئی سال سے بیان کررہے ہیں ۔ میں نے تین سال قبل واٹیکان Pontifical کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں تکفیری گروہوں کے خطرہ سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے کہا تھا :
کوئی ہفتہ ایسا نہیں ہے جب میں اپنی گفتگو میں ان افراطی گروہ کے کاموں کی مذمت نہ کرتا ہوں ... اس افراطی اقلیت کے اعمال کو اسلام کے حساب میں نہیں ذکر کرنا چاہئے ۔
قرآن مجید کی تصریح کے مطابق ، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پوری دنیا کے لئے رحمت ہیں ، لیکن افسوس کہ دنیا کے بہت سے سیاسی اوردینی رہبر،اس غلط حرکت پر صرف خاموش ہی نہیں رہے بلکہ بعض نے ان کی حمایت اور عملی تائید بھی کی ہے ۔
اگر بعض مغربی ممالک اور علاقائی ممالک کی مالی، فوجی اور اسلحہ کے ذریعہ حمایت نہ ہوتی تو داعش اور ان کے جیسے گروہ کو زندہ رہنے ، جرائم اور وسیع پیمانہ پر قتل وغارت کرنے کا موقع نہ ملتا ۔
٢۔ میں بھی اس کے بدلے میں اس بات کی توقع رکھتا ہوں کہ جناب عالی کے دور میں ظلم اور ان مظالم کے سامنے جو مختلف ناموں سے انجام پاتے ہیں ، واٹیکان کے کام صریح اور شفاف ہوں ، چاہے ظلم اسلامی ممالک میں عیسائیوں کی اقلیت پر ہو اور چاہے مغربی ممالک میں مسلمان اقلیت پر ہو ۔
خداوند عالم سے جناب عالی کی کامیابی اور آپ کے ساتھ تمام کام کرنے والوں کی توفیقات میں اضافہ کی درخواست کرتا ہوں ۔
ناصر مکارم شیرازی