فرانسیسی صدر کی جانب سے پیغمبر اعظم (صل اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں گستاخی پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کا پیغام

فرانسیسی صدر کی جانب سے پیغمبر اعظم (صل اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں گستاخی پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کا پیغام


جس خبر نے ان چند دنوں کے دوران ، دنیائے اسلام میں ہلچل مچا دی وہ مظہر رحمت پیغمبر اعظم (صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم) کی شان میں فرانسیسی صدر کی بے شرمانہ گستاخی ہے ۔ پوری دنیا کے مسلمان اس گستاخی سے بہت زیادہ غصہ میں ہیں اور اس عمل کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں نفرت بڑھ گئی ہے ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جس خبر نے ان چند دنوں کے دوران ، دنیائے اسلام میں ہلچل مچا دی وہ مظہر رحمت پیغمبر اعظم (صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم) کی شان میں فرانسیسی صدر کی بے شرمانہ گستاخی ہے ۔ پوری دنیا کے مسلمان اس گستاخی سے بہت زیادہ غصہ میں ہیں اور اس عمل کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں نفرت بڑھ گئی ہے ۔

کون عاقل قبول کرتا ہے کہ دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کوان کے پیغمبر اکرم کی شان میں گستاخی کرکے ناراض کیا جائے اور ان کے دل میں بغض و کینہ کا بیج بودیا جائے ؟کیا مغرب کی آزادی بیان کا مفہوم ، مسلمانوں کے مقدسات کی توہین ہے؟ ! کیا کوئی عقلمند ایسا غلط کام انجام دیتا ہے ؟ ! اگر مغربی سیاستمداروں کے پاس سیاسی عقل ہوتی تو وہ مسلمانوں کے ساتھ اس طرح عمل نہ کرتے اور عاقلانہ کام انجام دینے کے بجائے اس واقعہ کو اس طرح سے بیان کرنے کی کوشش نہ کرتے ۔

اسلام کے دشمنوں نے جب مغرب میں اسلام اثر و رسوخ اور نفود کو دیکھا تو شیطانی فتنہ میں ایک باطل اور شدت پسند فکر رکھنے والوں یعنی تکفیری وہابیوں کو تقویت پہنچائی تاکہ اسلام کے رحمانی پیغام کو ان کے ذہنوں میں مخدوش کردیں اور اس کے بعد اسلام فوبیا اور توہین کو لوگوں کے درمیان نشر کیا ، یہ امید کرتے ہوئے کہ پیغمبر رحمت کے آئین اور اس کے نور کو خاموش کرسکیں ۔

ہمیں یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ پیغمبر اعظم ہماری روح و جان اور ہمارے عزیزیوں سے زیادہ عزیز ہیں اور اسلامی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سیاسی اور اقتصادی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے فرانس کی حکومت پر دبائو ڈالیں کہ دوبارہ کبھی ایسی جسارت نہ کرے ۔

قم ۔  ناصر مکارم شیرازی

 

captcha