تکفیری تحریکوں کو ختم کرنے میں علمائے اسلام کا سنجیده عزم ضروری هے / بعض مغربی حکومتوں نے اپنے مفاد کو مدنظر رکهتے هوئے دهشت گرد گروهوں کی حمایت اورتعریف کی هے.

تکفیری تحریکوں کو ختم کرنے میں علمائے اسلام کا سنجیده عزم ضروری هے / بعض مغربی حکومتوں نے اپنے مفاد کو مدنظر رکهتے هوئے دهشت گرد گروهوں کی حمایت اورتعریف کی هے.


ایران اور انقلاب ایران کے سلسله میں جو کچه مغربی میڈیا سے منتشر هوتا هے اور جو کچه آپ مغربی لوگ اپنی آنکهوں سے ایران میں دیکه رهے هیں، دونوں میں بهت زیاده فرق پایا جاتا هے. ایران کی اسلام دشمن اور ایران دشمن میڈیا کے ذریعه شناخت نه کریں. ‌

ایران اور انقلاب ایران کے سلسله میں جو کچه مغربی میڈیا سے منتشر هوتا هے اور جو کچه آپ مغربی لوگ اپنی آنکهوں سے ایران میں دیکه رهے هیں، دونوں میں بهت زیاده فرق پایا جاتا هے. ایران کی اسلام دشمن اور ایران دشمن میڈیا کے ذریعه شناخت نه کریں.

حضرت آیت الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے فرانسوی دانشوروں کے ساتھ ملاقات میں یه بیان کرتے هوئے کہ اسلام محبت اور دوستی کا دین ہے، اظہار کیا : خداوند عالم نے قرآن کریم میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے درمیان رابطہ کی خصوصیات کو بیان کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت  و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : محمد ابن عبدالوهاب نے 200 سال قبل ایک جدید مکتب ایجاد کیا تها جس کی بنیاد تشدد پر رکهی تهی اور بعض غیر اسلامی حکومت اس خیال میں تھے کہ وه اس مکتب کے ذریعہ مسلمانوں میں اختلاف ایجاد کریں گے اور اسی مقصد کے حصول کے لئے انهوں نے اس مکتب کا خیر مقدم کیا ۔

انهوں نے اس بیان کے ساتھ کہ وہابی اسلامی تعلیمات سے بیگانہ ہیں اور دین مبین اسلام اس طرح کے دین کو قبول نہیں کرتا ہے، وضاحت کی : آج ہم لوگ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اس گروہ نے دنیا کو نا امنی کا شکار بنا رکھا ہے اور بعض غیر اسلامی ممالک اس خیال میں تھے کہ اس گروہ کو اپنے مفاد میں استعمال کرتے ہوئے نا امنی کو فقط اسلامی ممالک میں رکھیں گے لیکن وہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ نا امنی یورپ و امریکا میں بھی پهنچ گئی ہے اور مستقبل میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا ۔

انہوں نے امریکی اور یورپی باشندوں کی داعش میں شمولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : کیا ان ممالک کے حکام جانتے ہیں کہ جب یہ لوگ اپنے ملک واپس جائیں گے تو کیا ہوگا ؟ ۔

انہوں نے تکفیری تحریک کے خطرے کے عنوان سے ایران کے مقدس شہر قم میں منعقدہ کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : ہم لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ پورپ ممالک کے اساتید و دانشمند یورپ کے جوانوں کی روشن خیالی میں مفید کردار ادا کریں گے اور اگر اس متعلق دنیا میں سنجدگی سے کام نہیں هو گا تو اس گروہ کی مشکلات ختم نہیں ہونگی ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کرتے هوئے کہ ہم لوگ کسی بھی صورت میں تکفیری تحریک کو مسلمان نہیں جانتے ہیں، وضاحت کی : افسوس کی بات ہے کہ جو لوگ مسلمان نہیں ہیں ان کے رویہ سے پورپ کے اسلام فوبیا میں اضافہ ہو گیا ہے ، افسوس کہ بعض مغربی سیاستمدار اس گروہ کو اپنے مفاد میں استعمال کرتے ہیں اور اس گروہ کی حمایت کر کے اپنے ملک کے مفاد کو بھول گئے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر یه بیان کرتے هوئے کہ ایران اور انقلاب اسلامی کے متعلق مغربی میڈیا میں جو باتیں شایع کی جاتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وضاحت کی : ہم لوگ جس ایران میں زندگی بسر کرهے ہیں اس میں کیا ہو رہا ہے اس کو آپ واضح طور پر دیکھ رہے ہیں اور ایک وہ ایران هے جس کو مغربی میڈیا پیش کر رہی ہے وہ بھی جانتے ہونگے . ایران فوبیا کی لہر جو اس وقت پھیلائی جا رہی ہے اس کو ختم کرنے میں آپ لوگ مفید کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

captcha