حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کا اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیتی پیغام

حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کا اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیتی پیغام


وہ ایک پُرعزم اور مخلص انقلابی رہنما کی واضح مثال تھے اور ان کا باشعور اور آزادانہ عہدہ پوری دنیا میں امت اسلامیہ کے لیے باعث افتخار بن گیا اور ایران کے معزز عوام اور دنیا کے بہت سے مظلوم انهیں کبھی نہیں بھولیں گے.‌

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر سے انتہائی رنج و غم کا صدمه هوا ہے۔ وہ کئی سالوں تک اور مختلف شعبوں میں عوام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے خادم تھے اور اپنی ذمہ داری اور خدمت میں کوتاہی نہیں برتتے تھے۔ وہ ایک پُرعزم اور مخلص انقلابی رہنما کی واضح مثال تھے اور ان کا باشعور اور آزادانہ عہدہ پوری دنیا میں امت اسلامیہ کے لیے باعث افتخار بن گیا اور ایران کے معزز عوام اور دنیا کے بہت سے مظلوم انهیں کبھی نہیں بھولیں گے.

میں اس المناک نقصان پر عزیز عوام بالخصوص ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور قومی اور عسکری حکام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اور میں اللہ تعالیٰ کی بارگاه میں  دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو اپنے پاکیزہ اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔

یہ بات بهی ضروری ہے کہ ایران کی شرییف عوام مطمئن رہے کہ حضرت ولی عصر اراحنا فداه کی زیر سایہ ملک کے نظام میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا اسی طرح مسئولین کے وظایف میں بهی کوئی خلل واقع نهیں ہوگا اور تمام کام قانون کے مطابق انجام پائیں گے . ان شاء الله.

میں الله کی بارگاه میں اسلامی جمهوریہ ایران اور ایرانی عوام کی عزت و سربلندی کی دعا کرتا ہوں.

والسلام علیکم و رحمة الله

قم – ناصر مکارم شیرازی

31/اردیبهشت/1403

captcha