معظم لہ کی نظر میں عید غدیر کی فضیلت اور اس کے اعمال

غدیر وہ دن ہے جب دین کامل ہوا / عیدغدیر ، عیداللہ اکبر ہے / عید غدیر کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت / عید غدیر کے دن کا غسل / عید غدیر ، انفاق، اطعام اور احسان کا دن ہے/ عید غدیر کے دن کی دعائیں ۔

اٹھارہ ذی الحجہ کو عید سعید غدیر کا دن ہے یہ عید ، عید ولایت اور امامت ہے اور اسلام کی سب سے اہم عید ہے (١)  ۔ اس دن پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے خداوند عالم کے حکم سے حضرت علی (علیہ السلام) کو اپنی امامت اور جانشینی کے لئے منصوب کیا ۔ یہ واقعہ ہجرت کے دسویں سال مکہ کے نزدیک ''خم'' کی سرزمین پر واقع ہوا ۔ لہذا اسی وجہ سے اس کو ''عید غدیر خم'' کہتے ہیں (٢) ۔

مصر میں عیسائیوں کے دو گرجا گھروں پر سفاکانہ حملہ کی مناسبت سے حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) کا بیان

مصر کی عظیم عوام کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے خداوندعالم سے دعا کرتاہوں کہ وہ اس ناگوار سانحہ سے زندہ بچ جانے والے کو صبر جزیل اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عنایت فرمائے۔

جمہوری آذربایجان کے دردناک حوادث کے موقع پر معظم لہ کا بیان

ہم اپنی شرعی ذمہ داری کی بنیاد پر اسلامی ملک آذربایجان کے حکمرانوں کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ اپنے لوگوں کے دینی احساسات اور عواطف کا زیادہ سے زیادہ احترام کریں اور ان کے دینی حقوق کی رعایت کریں ۔