عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی شہید  ہوگئے

عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی شہید ہوگئے


وہ بہت ہی بزرگ منش ، کم نظیر اور بہت ہی خبیر انسان تھے جن کا نام دنیا اورتاریخ اسلام میں ہمیشہ بزرگ سردار کے نام سے باقی رہے گا اور ان کا راستہ بھی ہمیشہ قائم رہے گا ۔‌

امریکہ کے جرائم پیشہ مزدوروں نے اس وحشیانہ عمل سے اپنی قبر کھود لی ہے اور ان شدید انتقام ان کے انتظار میں ہے ۔

ہم اس عظیم مصیبت اور ان کے دوست خصوصا سردار ابومہدی المہندس کی شہادت پر تمام رزمندگان اسلام اوردنیا کے آزادی خواہ افراد خصوصا ان کی فیملی کو تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کے چاہنے والے ان کے راستہ کو بہت ہی قوت و طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔

ناصر مکارم شیرازی

اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم سپاہی اور سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے مخلص کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس امریکہ کے ناپاک ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔

خونخوار امریکہ کے ہیلی کاپٹروں نے بغداد کے حدود میں ایک دہشتگردانہ کاروائی کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی گاڑیوں پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجہ میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور دیگر عراقی مجاہدین کی اہم شخصیتوں نے جام شھادت نوش کرلیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شب بغداد ایئر پورٹ پر ہونے والے امریکہ کے ایک دہشتگردانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس نے جام شہادت نوش کیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب بغداد ایئرپورٹ کے حدود میں امریکی ہیلی کاپٹروں نے ایک دہشتگردانہ کاروائی کرتے ہوئے کم از کم تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہندس کے علاوہ الحشد الشعبی کے چند جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

 

captcha