ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد بنگلادیش میں ٢٠٠ شیعہ کتابوں کا منتشر ہونا

ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد بنگلادیش میں ٢٠٠ شیعہ کتابوں کا منتشر ہونا


بنگلادیشی محقق نے اسلامی انقلاب کے بنگلادیش میں ٢٠٠ شیعہ کتابوں کے منتشر ہونے کی خبر دی‌

محمد عبدالقدوس نے اس کانفرنس کے مطالعاتی کمیشن میں ایک مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا ''بنگلادیش میں شیعوں کے تاثیر گزار علمی آثار''

انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش کی آبادی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کی ہے جس میں ٨٨ فیصد مسلمان ہیں ، ایران میں ا سلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے بنگلادیش میں فقط ٨ ہزار شیعہ تھے ۔

انہوں نے بنگلادیش میں شیعوں کی مختصر آبادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بنگلادیش کے مختلف ادوار میں حاکموں کی تبدیلی سے بعض شیعہ علماء کو قتل کردیا گیا جس کی وجہ سے بعض شیعوں نے وہاں سے ہجرت کی وران کی تعداد بہت کم ہوگئی ۔

اس بنگلادیشی محقق نے بنگلادیش میں شیعوں کی کم تعداد کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ وہاں پر شیعہ مدارس اور حوزہ علمیہ بہت کم ہیں اور کہا : ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد شیعوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ۔

انہوں نے مزید کہا : انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بنگلادیش میں شیعہ کتابوں کا ترجمہ شروع ہوگیا اور گزشتہ تیس سال میں تقریبا ٢٠٠ عنوان کتابوں کا ترجمہ منتشر ہوا ۔

 

captcha