شیعہ تحقیقی مرکز (برلین ۔ جرمن کے ایک ہزار سالہ قدیمی مکتب) کے نام حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام

شیعہ تحقیقی مرکز (برلین ۔ جرمن کے ایک ہزار سالہ قدیمی مکتب) کے نام حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام


یقینا اس زمانہ میں ایسی جگہ پر اتنے بلند و بالا مقصد کے لئے ایسے مرکز کی تشکیل ،بہت ہی اہم اور قیمتی کام ہے اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترقی کے لئے اس کے مثبت آثار موجود ہیں ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سب سے پہلے میں آپ تمام بہنوں اور بھائیوں اور اس مرکز کے مسئولین کو ایسے عظیم مرکز کی تشکیل پر مبارکباد دیتا ہوں ۔یقینا اس زمانہ میں ایسی جگہ پر اتنے بلند و بالا مقصد کے لئے ایسے مرکز کی تشکیل ،بہت ہی اہم اور قیمتی کام ہے اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترقی کے لئے اس کے مثبت آثار موجود ہیں ۔

اس زمانہ میں جب مرحوم شیخ طوسی شیخ الطائفہ ، بغداد کے نا اہل افراد کی وجہ سے نجف اشرف تشریف لے آئے تھے اور انہوں نے حوزہ علمیہ کی بنیاد امیرالمومنین علی علیہ السلام کے حرم میں رکھی تاکہ شیعوں کی علمی کوششیں ابھر کر سامنے آجائیں اور روز بروز اس کی ترقی اور عظمت میں چار چاند لگ جائیں ۔

اس بزرگ حوزہ علمیہ کے ساتھ ساتھ شہر مقدس قم میں بھی ائمہ ہدی علیہم السلام کے زمانہ میں اہل بیت علیہم السلام کی حدیثوں کو بیان کرنے والے راویوں نے ایک ایسے حوزہ علمیہ کی بنیاد ڈالی جو زمانہ کے گزرنے کے ساتھ ساتھ وسیع تر ہوتا چلا گیا ۔

پھر دوسرے بزرگ شہروں جیسے عراق ، لبنان اور شام کے اہم شہروں اور ایران کے مختلف شہروں میں ایک کے بعد ایک حوزہ کی بنیاد پڑتی چلی گئی اور آج ایران میں عالم تشیع کا سب سے بڑا حوزہ علمیہ ہے اور بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ اس حوزہ علیمہ میں مختلف اسلامی علوم نے پرورش پائی اور اس کا دامن روز بروز وسیع تر ہوتا جارہا ہے ۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ آج کی دنیا مادیات سے تھک چکی ہے اور الہی و معنی مکاتب کی طرف متوجہ ہوچکی ہے اور الہی مکتبوں کے درمیان جو مکتب عقلانیت اور علم سے مالا مال ہے وہ مکتب اہل بیت علیہم السلام ہے ، اگر چہ اس کے سلسلہ میں زیادہ اطلاعات دوسروں تک نہیں پہنچائی گئی ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اس سلسلہ میں تمہارا یہ پروگرام بہتر سے بہتر اطلاع پہنچانے کا مرکز ہوگا ۔

اگر چہ ہم نے بھی ارادہ کیا ہے کہ آئندہ سال'' قم میں علوم اسلامی کی پیدائش اور وسعت میں شیعوں کے کردار'' سے متعلق ایک بہت بڑی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گاجس میں تمام وہ اسلامی دانشور شرکت کریں گے جن میں کوئی خاص تعصب نہیں پایا جاتاچاہے وہ دانشور شیعہ ہوں یا اہل سنت ہوں، یہاں تک کہ مشرقی علماء کو بھی اس میں دعوت دی گئی ہے اور اسلامی علوم کے ہر ایک علم کو ایک گروہ کے حوالہ کیا گیاہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کا نتیجہ دسیوں جلدیں کتاب ہوں گی ۔

البتہ آپ کے تجربات ہمارے لئے بہت قیمتی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حوزہ علمیہ قم بھی اپنے وسیع تجربیات اس سلسلہ میں آنے والوں کے لئے فراہم کرے گا تاکہ اہلبیت علیہم السلام کے مکتب کو سب تک پہنچا یا جا سکے اور عموم لوگوں کے دلوں میں اپنے افکار کو ڈالا جاسکے ۔

تمہاری کانفرنس میں ہم اپنا نمایندہ جناب حجة الاسلام والمسلمین آقای خوشخو کو بھیجیں گے جو ہمارے لئے بہت ہی اچھی بات ہے اور ایک مرتبہ پھر تم سب عزیزوں اور مسئولین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور تم سب کو خداوندعالم کے حوالہ کرتا ہوں ۔

ناصر مکارم شیرازی

والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

captcha