یوم قدس کی مناسبت پر معظم له کا پیغام

یوم قدس کی مناسبت پر معظم له کا پیغام


روز قدس اور مسلمانوں کے اتحاد اور دشمنوں پر کامیابی کا دن ہے اور سب پر لازم ہے کہ ان مظاہروں میں شرکت کریں ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تقریبا چالیس سال سے پوری دنیا کے مسلمان ، امام خمینی (قدس سرہ الشریف) کے حکم کے مطابق ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کویوم قدس کے عنوان سے مناتے ہیں ۔

اور اپنی با عظمت ریلی میں اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ فلسطین کے مسئلہ کو فراموش کردیا جائے ، اگر چہ اسرائیل اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ وہ مسلمانوں کی پوری زمین پر قبضہ کرلے اور بیت المقدس پر قبضہ کرتے ہوئے پوری دنیا سے اس کو اپنے حق میں ثابت کروالے ۔

بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ بعض اسلامی حکومتیں اسرائیل کے خوف سے یا امریکہ کے ساتھ اپنے ذلت بار تعلقات کی وجہ سے اپنی قوم کو یوم قدس کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دیتیں ۔ اور اس لحاظ سے وہ ان پر ظلم کررہے ہیں ، لیکن بہت اچھی بات یہ ہے کہ بیدار قوموں کے پیغامات کو میڈیا پوری دنیا تک پہنچا دیتی ہے ۔

ایران کی فوج (سپاہ پاسداران) نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے جس کی کامیابی سے اس سال کی یوم قدس کی ریلی بہت ہی اچھے انداز میں منائی گئی ۔

بعض سادہ لوح افراد کے خیالات کے برخلاف اس ریلی اور میزائیلی حملوں نے علاقہ کی امنیت میں موثر کردار ادا کیا ہے ، کیونکہ سب سمجھ گئے ہیں کہ ہر طرح کی جنگ طلبی چاہے وہ عربی ناٹو کی مضحک شکل میں ہو ، یا پھر کسی بھی طرح کا پیسہ خرچ کرنے کی صورت میں ہو ، قابل قبول نہیں ہے ۔

والسلام علی من اتبع الھدی

 

captcha