مصر میں عیسائیوں کے دو گرجا گھروں پر سفاکانہ حملہ کی مناسبت سے حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) کا بیان

مصر میں عیسائیوں کے دو گرجا گھروں پر سفاکانہ حملہ کی مناسبت سے حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) کا بیان


مصر کی عظیم عوام کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے خداوندعالم سے دعا کرتاہوں کہ وہ اس ناگوار سانحہ سے زندہ بچ جانے والے کو صبر جزیل اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عنایت فرمائے۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مصر کے دو گرجا گھروں پر داعش کی طرف سے خود کش عوامل کے سفاکانہ حملہ کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ۔

افسوس کی بات ہے کہ تکفیری گروہ اور دین کے مخالف لوگ ، اسلام کے نام کو بدنام اور اسلام فوبیاکو رائج کرنے کے لئے روزانہ کسی نہ کسی جگہ جرائم اور خونریزی کرتے ہیں ۔ ایک دن سویڈن میں پیدل چلنے والوں پر حملہ کرتے ہیں اور ایک دن روس کے میٹرو اسٹیشن پر بے گناہ مسافروں کو خاک و خون میں غلطاں کرتے ہیں اور اب مصر کے مختلف شہروں میں عیسائیوں کے عبادت گھروں میں حملہ کر رہے ہیں ۔

ہم نے متعددبار کہاہے کہ تشدد اور دہشت گردی کی اس لہر سے نجات حاصل کرنے کے لئے دنیا کے دینی رہبروں اور حکومت کے عہدیداروں کو مصمم ارادہ کرنا ہوگا کہ وہ تکفیروں سے برائت کرتے ہوئے ان کی حمایت نہ کریں ، لیکن افسوس کہ آج کی دنیا میں ایسا ارادہ دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔

مصر کی عظیم عوام کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے خداوندعالم سے دعا کرتاہوں کہ وہ اس ناگوار سانحہ سے زندہ بچ جانے والے کو صبر جزیل اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عنایت فرمائے۔

captcha