مدینہ منورہ میں حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی(دام ظله) کے دفتر کا افتتاح

مدینہ منورہ میں حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی(دام ظله) کے دفتر کا افتتاح


حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا دفتر ایام حج میں ہر سال حجاج کی خدمت کرنے کیلئے مدینہ میں ایک دفتر قائم کرتا ہے اور حجاج کے سوالات و جوابات کیلئے علماء کے ایک گروہ کو اعزام بھی کرتا ہے ۔‌

حج اسلام کا ایک بہت اہم رکن اور بزرگ ترین فریضہ ہے ۔
قرآن مجید ایک بہت مختصر عبارت میں فرماتا ہے :'' وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا'' ۔
اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا واجب ہے اگر اس راہ کی استطاعت رکھتے ہوں ۔اور اسی آیت کے ذیل میں فرماتا ہے : ''ومن کفر فان اللہ غنی عن العالمین'' ۔ اور اگر کوئی انکار کرے (اور حج کو ترک کردے تو اس نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا ہے) تو خدا تمام عالمین سے بے نیاز ہے ۔
اسلام کے اس بزرگ رکن کے بہت سے احکام ہیں جن کا جاننا اور پھر ان پر عمل کرنا حجاج کے لئے ضروری ہے ۔ حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا دفتر ایام حج میں ہر سال حجاج کی خدمت کرنے کیلئے مدینہ میں ایک دفتر قائم کرتا ہے اور حجاج کے سوالات و جوابات کیلئے علماء کے ایک گروہ کو اعزام بھی کرتا ہے ۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آج سے ١٠ دن تک مدینہ کے دفتر میں صبح ١٠ بجے سے مجلس کا پروگرام رکھا گیا ہے جس کو حجة الاسلام والمسلمین نظری منفرد خطاب فرمائیں گے ۔


مدینہ کے دفتر کا ایڈریس اور فون نمبر :
حرمین شریفین کے سامنے ، جلنار طیبہ ہوٹل ، پہلی منزل ، کمرہ نمبر ١٠٢ و ١٠٣ ۔
فون نمبر :  0503407556 و  0500881246

 

captcha