ویٹیکن کی طرف سے معظم لہ کے خط کا جواب

ویٹیکن کی طرف سے معظم لہ کے خط کا جواب


فرانسس پادری آپ کے خط اور آپ کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ تشدد کے خلاف (خصوصا دین کے نام پر جو تشدد ہورہا ہے ) دینی رہبروں کا واضح موقف ایک ''ضرورت'' ہے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) نے فرانسس پادری (کیتھولک دنیا کے رہبر) کے نام ایک خط ارسال کیا تھا جس کا ویٹیکن نے جواب دیا ہے ۔
خط کا متن مندرجہ ذیل ہے :
عالی جناب
حضرت عالی نے ١٨ اگست ٢٠١٤ (پہلی ذیقعدہ) کو فرانسس پادری کے نام ایک خط ارسال کیا تھا جس میں عیسائیوں ، ایزدی قبیلہ اور دوسری قومی اور مذہبی  گروہوں پر ''دولت اسلامی'' سے موسوم گروہ کے فیصلہ کن جرائم کی مذمت کی گئی تھی ۔
فرانسس پادری آپ کے خط اور آپ کے موقف کا شکریہ ادا کر تے ہیں کیونکہ تشدد کے خلاف (خصوصا دین کے نام پر جو تشدد ہورہا ہے ) دینی رہبروں کا واضح موقف ایک ''ضرورت'' ہے ۔ حقیقت میں مومنین ، اپنے دینی رہبروں کی صحیح اور سچی ہدایت کو سننے کے محتاج ہیں اور ہمیشہ وہ اسی انتظار میں رہتے ہیں، خاص طور سے اس وقت جب حالات بہت سخت اور پیچیدہ ہوں ۔
اس کے علاوہ میں آپ سے متفق ہوں کہ نا انصافی اور گزشتہ میں انجام شدہ جرائم اور وہ جرائم جو احتمالی طور پر مستقبل میں واقع ہونے والے ہیں، ان سب جرائم کی واضح اور متفقہ طور پراس طریقہ سے مذمت کرنا ضروری ہے کہ جو اس حقیقت پر معتبر گواہ ہو کہ ہمیشہ ادیان ، عدالت، صلح اور بھائی چارگی کو رائج کرنے کا باعث رہے ہیں ۔
میں آپ کو اطمینان دلاتا ہوں کہ فرانسس پادری کی ہدایت کے زیر سایہ، کیتھولک دنیا کے کلیسا عدالت کو رائج کرنے اور انسانی حقوق و کرامت کی حمایت میں ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے ۔
اس وقت سے استفادہ کرتے ہوئے میں آپ کیلئے بہترین آرزوئوں ،امنیت اور سلامتی کی دعا کرتا ہوں ۔
کارڈنل جین لوئس ٹووران
ادیان اور ویٹیکن کونسل کے سربراہ
متعلقہ خبریں
کیتھولک دنیا کے رہبر ، فرانسس پادری کے نام معظم لہ کا پیغام

 

captcha