آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی مدظلہ العالی کا حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری کی شہادت پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی مدظلہ العالی کا حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری کی شہادت پر تعزیتی پیغام


ان برسوں میں لبنان و فلسطین کے عوام اور ملت اسلامیہ، صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں آپ کی دانشمندانہ قیادت کے مرہون منت ہیں اور آپ کی مخلصانہ شجاعت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔‌

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً

عالم مجاہد ، عبد صالح خدا اور حزب اللہ کے مرحوم سکریٹری جنرل جناب حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ (رضوان الله تعالی علیه) کی شہادت کی خبر نے تمام مسلمانوں اورپوری دنیا مین آزادی کے متلاشی عوام کے دلوں کو ماتم و عزا سے بھر دیا ۔

راہ خدا میں مجاہدین کی شہادت نہ شکست ہے نہ ذلت۔ بلکہ یہ ان کے دل کی تمنا اور سب سے زیادہ اجر اور الٰہی نعمت ہے۔

اسلام اور مسلمانوں کی فتح اور کفر و باطل کے محاذ پر آپ کی مزاحمت مثالی اور قابل تعریف ہے اور وہ اس کی مخلصانہ بہادری کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ اور مزاحمت کا جھنڈا ہمیشہ سربلند رہے گا اور دشمن کی خواہش پوری نہیں هوگی ۔کیونکہ اس راه کے بہت سے جنگجو اور مخلص لوگ موجود ہیں جو سید الشہداء علیہ السلام کی مخلصانہ خواہش اور پختہ عزم کے ساتھ اپنے عظیم شہداء کے راستے پر چلیں گے اور خدا کی مدد سے خونخوار صیہونی ذلیل و رسوا ہوں گے۔ ان شاء الله.

میں سید مقاومت کی شہادت پر حضرت ولی عصر (ارواحنا فداه)، حزب اللہ کے مزاحمتی جنگجوؤں، غیور لوگوں، لبنان کے قابل فخر علماء اور عام آزادی پسند مسلمانوں بالخصوص ان کےمعزز خاندان کو ان  کی شہادت پر تبریک اور تعزیت پیش کرتا  ہو۔

اور میں خدا سے ان کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے صبر اور اجر، مزاحمت کے محاذ کی جلد فتح اور جنایتکار صہیونیوں کی تباہی اور اسلام کے دشمنوں اور استکبار عالم کی شکست و رسوائی کی دعا کرتا هوں .

فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغالِبُونَ

والسلام علیکم و رحمة الله

قم – ناصر مکارم شیرازی

7 مهر 1403

captcha