بسم الله الرحمن الرحیم
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ * الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ عظیم مجاهد جناب اسماعیل ھنیہ ، لبنان اور عراق میں مزاحمتی محاذ کے متعدد کمانڈروں اور مجاہدین کے بزدلانہ قتل اور شہادت کی خبرپربہت افسوس ہوا.
خطے کے مسلمان عوام کی مزاحمت اور ان کی مجاہدانہ تحریک نے صیہونی دشمن کو اس قدر مایوس کر دیا ہے کہ اس نے ان کی جھوٹی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے۔ اور تمام انسانی اصولوں اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک طرف تو اپنی کمزوری کو چھپانے کی کوشش میں بے بس لوگوں، مظلوم، عورتوں اور بچوں کو بمباری کے ذریعه قتل کرتا ہے اور دوسری طرف وہ اپنے خام خیال می مزاحمتی قیادتوں کو قتل کر کے مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
لیکن جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے: مومن خدا کی وحدانیت تک پہنچیں گے، یا تو وہ فتح کی مٹھاس کا مزہ چکھیں گے یا پھر شہادت کی سعادت حاصل کریں گے، یہ دونوں خیر و بھلائی سے معمور ہیں۔ لیکن ظالموں کے انتظار میں وہ شکست اور عذاب الٰہی ہے جو ان شاء اللہ امت اسلامیہ کے ہاتھوں آئے گا۔ ان شاء الله .
البته ایران کی طاقتور فوجی اور سیکورٹی فورسز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسلامی ایران کے مہمان کے ناحق بہائے جانے والے خون کے دفاع میں کینه توز دشمن کو سخت سزا دیں۔
میں اللہ تعالیٰ سے ان شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے صبر و اجر بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام اور امت اسلامیہ کی عزت و سربلندی کی خدا کی بارگاه میں درخواست کرتا ہوں ۔
والسلام علیکم و رحمة الله
قم ـ ناصر مکارم شیرازی
10/5/1403