تکفیریت کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

تکفیریت کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز


اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں داخلی اور بیرونی شخصیات کی موجودگی کے دوران علمائے اسلام کے نقطہ نظر سے تکفیری اور افراطی خطروں کے متعلق رسول اعظم (ص) انٹر نیشنیل کانفرنس سینٹر میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا ۔‌

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں داخلی اور بیرونی شخصیات کی موجودگی کے دوران علمائے اسلام کے نقطہ نظر سے تکفیری اور افراطی خطروں کے متعلق رسول اعظم (ص) انٹر نیشنیل کانفرنس سینٹر میںبین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا ۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں ساڑھے نو بجے صبح ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری سید مہدی علی زادہ موسوی نے تمام پروگراموں کی تفصیل بتائی اور ایران کے نامور مرجع تقلید حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کی تقریر سے افتتاح ہوا ۔ یہ کانفرنس ٢٤ نومبر تک جاری رہے گی ،اس کانفرنس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علمی نقطہ نظر سے تکفیری گروہوں کے خطرات کا جائزہ لینے کے علاوہ موجودہ صورت حال سے باہر نکلنے کے علمی طریقوں پرگفتگو کی جارہی ہے اس کانفرنس کا عالمی سطح پر وسیع پیمانہ پر خیرمقدم کیا گیا ہے ، اس کانفرنس میں دنیا کے اسی ممالک کے شیعہ اور سنی علماء اور دانشور شریک ہیں ۔
اختتامی پروگرام ٢٤ نومبر کو شام چھے بجے حضرت آیة اللہ العظمی جعفر سبحانی (مدظلہ) کی تقریر پر ختم ہوگا اور آخیر میں اس کانفرنس کی قرار داد سنائی جائے گی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس کے مقدماتی مراحل دو سال قبل شروع ہوئے اور اس پوری مدت میں تین نشستیں شام، پاکستان اور عراق میں منعقد ہوئیں اور اصلی نشست آج رسول اعظم (ص) انٹر نیشنیل کانفرنس سینٹر میں دنیا کے ٨٠ ممالک سے آئے ہوئے ٣١٥ مفتیوں کی موجودگی میں منعقد ہورہی ہے ۔

 

captcha