دین اسلام ، عورتوں کے حقوق کا بہترین حامی ہے

دین اسلام ، عورتوں کے حقوق کا بہترین حامی ہے


دین اسلام ، عورتوں کے حقوق کا بہترین حامی رہا ہے جو کہ برتری کا معیار صرف تقوی سمجھتا ہے ۔‌

محترمہ ڈاکٹر آثنا بہادری نے کانفرنس کے کمیشن میں اپنا مقالہ پیش کیا ، ان کے مقالہ کا موضوع تھا ''تیرہوی صدی کے دوران اسلامی علوم کی پیدائش اور وسعت میں شیعہ خواتین کا کردار''۔

انہوں نے وضاحت کی : اس صدی کی تحقیق کرنے کے لئے بہت سی کتابوں کی تحقیق کی اور اس تحقیق کی وجہ یہ تھی کہ ہم بہت ہی دقیق اور اچھے طریقہ سے نظارت کرسکیں ۔

ڈاکٹر بہادری نے بتایا : تیرہوی صدی میں ایران کی سرزمین پر عورتوں کی سیاسی ، اجتماعی اور اقتصادی زندگی نے اپنی ایک نئی شکل اختیار کی اور اس میدان میں بہت سے وسیع اقدامات انجام دئیے ۔

دنیائے اسلام کی اس دانشور نے وضاحت کی : ا س طرف متوجہ ہونے کے لئے اس صدی میں عورتوں نے کس قدر موثر اقدمات کئے ہیں ، اس نکتہ کی طرف توجہ ضروری ہے کہ پوری تاریخ میں عورتوں کو محروم رکھا گیا ہے لیکن دین اسلام نے ان کے حقوق کو مشخص اور معین کیا ہے اور برتری و فضیلت کا بہترین ملاک تقوی قرار دیا ہے ۔

 

captcha