حضرت زہرا (س) نے امامت اور تعلیمات اہل بیت (علیہم السلام) کو متعارف کرانے میں بہت اہم کردار ادا کیا

حضرت زہرا (س) نے امامت اور تعلیمات اہل بیت (علیہم السلام) کو متعارف کرانے میں بہت اہم کردار ادا کیا


امامت کے موضوع کو حضرت زہرا (علیہا السلام) نے پیش کیا اور یہ موضوع اس قدر مہم ہے کہ جس کی طرف توجہ بہت ضروری ہے اور اس سے آپ کے مرتبہ و مقام ظاہر ہوتا ہے ۔‌

ایک اسلامی محقق نے اسلامی علوم کی وسعت میں امیرالمومنین علی علیہ السلام کی خاتون اصحاب کے کردار کی وضاحت کی ۔

اسلامی علوم کی پیدائش اور وسعت میں شیعوں کے کردار سے متعلق عالمی کانفرنس کی رپورٹ کے مطابق محترمہ ڈاکٹر غروی نائینی نے اسلامی علوم کی وسعت میں دنیائے اسلام کی متفکر خواتین اور امیرالمومنین علیہ السلام کی خواتین اصحاب کی تفصیل کے ساتھ رپورٹ پیش کی ۔

انہوں بتایا : امامت کے موضوع کو حضرت زہرا (علیہا السلام) نے پیش کیا اور یہ موضوع اس قدر مہم ہے کہ جس کی طرف توجہ بہت ضروری ہے اور اس سے آپ کے مرتبہ و مقام ظاہر ہوتا ہے ۔

اس خاتون محقق نے امامت کی معرفت کے موضوع کی طرف اشارہ کیا اور کہا : اگر ہم میں سے ہر ایک انسان ائمہ معصومین علیہم السلام کے جملوں کی طرف اشارہ کریں اور جان لیں کہ وہ ہماری جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں تو اس وقت سمجھ میں آئے گا کہ ہمیں ان کے لئے اپنی جان نچھار کردینا چاہئے ، اس اسلامی متفکر ہ نے کہا : عزاداری کا موضوع اس وجہ سے بھی قابل اہمیت ہے کہ امام حسین علیہ السلام ہمیشہ ہمارے لئے عزیز ہیں لہذا ہمیں ہمیشہ ان کے غم میںمغموم اور ان کی ولادت پر خوشحال ہونا چاہئے ۔

captcha