حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دام ظلہ) سے شام کے مفتی اعظم کی ملاقات

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے تکفیری گروہوں کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ اس خطرہ کو کامل طور پر صرف فکری اور ثقافتی مقابلہ کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے اور ضروری ہے کہ اس سلسلہ میں میڈیا اپنا بنیادی کردار ادا کرے ۔

عراق کے حکام اور مراجع نے اپنی جانفشانی اور عقل و درایت کے ذریعے اندرونی مسائل کو حل کر دیا

جب ہم نے سنا کہ عراق کے حکام اور مراجع نے اپنی جانفشانی کے ذریعے اندرونی مسائل کو حل کر دیا ہے تو ہمیں سکون حاصل ہوا۔

امریکہ کا انسانی حقوق کے دفاع کا دم بھرنا مضحکہ خیز ہے

واقعا یہ بات مضحکہ خیز ہےکہ امریکی اس قدر انسانی حقوق کی پایمالی کےباوجود انسانی حقوق کےدفاع کا دم بھرتے ہیں، یا غاصب اسرائیل کہتا ہے کہ اگر ہم نے مصلحت دیکھی تو شام اور ایران کے تمام ایٹمی مراکز پر حملہ کریں گے، کیا سرکشی اور غیرقانونیت اس کے علاوہ کچھ اور ہے؟ انسانی حقوق کے اس قدرعالمی مراکزاور کمیٹیاں کس لئے ہیں؟ کیا یہ حیوانیت اور بربریت نہیں ہے؟