اسلام میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت

قرآن کریم نے امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کی اہمیت کو بیان کرنے کے لئے ان قوموں کی ہلاکت کو دلیل کے طور پر بیان کیا ہے جنہوں نے اس فریضہ کو فراموش کردیا تھا اور بعض بنی اسرائیل نے جب اس فریضہ کو چھوڑ دیا تو حضرت عیسی اور حضرت دائود نے ان پر لعنت کی تھی ۔ اسی طرح معصومین علیہم السلام کے بیان سے استفادہ ہوتا ہے کہ اس فریضہ کی اہمیت جہاد سے زیادہ ہے ، اسی کی وجہ سے شریعت کو تقویت ملتی ہے اور اس کو انجام دینے والے زمین کے اوپر خدا کے نمائندہ اور انبیاء کے جانشین ہوتے ہیں ۔‌

#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے ....

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی سایٹ کے مسئولین نے خون منتقل کرنے کی تنظیم کے تعاون سے تمام عزادارن حسینی کو ''#ایثار و فداکاری قائم و دائم ہے '' کہ عنوان سے خون ہدیہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ یہ سنت حسنہ جاری ہوسکے ۔‌

مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں حضرت آیة اللہ ا لعظمی مکارم شیرازی کے دفتر کا افتتاح

حج ، اسلام کا ایک اہم ترین رکن اور دین کا بزرگ ترین فریضہ ہے ۔ قرآن مجید نے مختصر اور بہترین عبارت میں فرمایا ہے : '' وَ لِلّه عَلَى النّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطاعَ اِلَیْهِ سَبیلاً '' ۔جن لوگوں میں اس کے گھر کی طرف جانے کی استطاعت پائی جاتی ہے ان لوگوں پر واجب ہے کہ وہ اللہ کے لئے اس کے گھر کا حج کریں ۔اور اس آیت کے ذیل میں فرمایا ہے : '' وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّهَ غَنِىٌّ عَنِ الْعالَمینَ '' اور جو شخص بھی انکار کرے (اور حج کو چھوڑ دے اس نے اپنا نقصان کیا ہے ) خداوند عالم دنیا والوں سے بے نیاز ہے ۔‌

بیرونی ممالک میں رہنے والوں کے لئے رقوم شرعیہ کو ادا کرنے کا طریقہ

معظم لہ کے مقلدین کی متعدد درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی ممالک سے ایران میں رقوم شرعیہ کو ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔‌

کئی مہینوں کی تحقیق اور جستجو کے بعد کتاب ''''دہشت گردی کی جائے پیدائش'''' ٨٠ سے زیادہ دستاویزات اور تجزیہ و تحلیل کے ساتھ منظر عام پر آگئی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے محققین کے دوگروہوں نے تکفیر اور دہشت گردی کی نحس اصل واساس کو تلاش کرکے ثابت کردیا کہ اس کی جڑیں سعودی عرب کی وہابیت ہے۔ یہ کتاب فارسی زبان میں منظر عام پر عاچکی ہے ۔ عربی ، انگریزی اور اردو زبان میں اس کا ترجمہ ہورہا ہے جو بہت جلد منظر عام پر آجائے گا۔‌

معظم لہ کی نظر میں انقلاب عاشورا کو احیاء کرنے میں امام سجاد علیہ السلام کی سیاسی سیرت

امام سجاد علیہ السلام نے استقامت، مقاومت ، یزیدی استبداد کے سامنے تسلیم نہ ہونے اور کوفہ وشام میں بہترین خطبہ ارشاد فرما کر ان دونوں شہروں کے لوگوں کو یزید کے خلاف بھڑکا دیا اور اس جگہ کو خاندان بنی امیہ کے لئے نا امن کردیا ۔‌

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدر عکا خط حضرت آیت الله العظمی ناصر مکارم شیرازی کےنام

میں بقیة اللہ الاعظم امام مہدی منتظر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے عصر غیبت میں مراجع کرام کے حکیمانہ موقف پر افتخار کرتا ہوں اور اس موقف کا احترام کرتا ہوں اور خداوند قدیر سے دعا کرتا ہوں کہ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر باقی رہے اور پوری دنیا میں یتیمان آل محمد کی سرپرستی کے لئے آپ کی حفاظت فرمائے۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کے نظریہ کے مطابق امام جواد (علیہ السلام) کی تعلیمات میں غور وفکر

اجتماعی مشکلات کی وجہ سے انسانی معاشرہ کی مطلوبہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے لیکن اس سلسلہ میں ملک کے اجتماعی مسائل کے جامع منشور کے عنوان سے  امام جواد علیہ السلام کی اہم حکمت عملی بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے ، خاص طور سے آسانی شادیاں منعقد کرنے کیلئے راہ گشا ہیں ۔لہذا امام جواد علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر آپ کے اخلاقی، دینی، اجتماعی اور سیاسی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے ۔‌

اس سال آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کی طرف سے حج کے لئے کوئی وفد نہیں جائے گا

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے مقلدین اور تمام لوگوں کو خبر دی جاتی ہے کہ معظم لہ عراق سے حج کے لئے اپنا کوئی وفد نہیں بھیج رہے ہیں اور جو پروپیکنڈہ کیا جارہا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ،لہذا اس سال حج کے لئے ایران ، عراق اور کسی بھی جگہ سے کوئی وفد نہیں بھیجا جارہا ہے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے حکم پر علامہ جعفری نے بھوک ہڑتال ختم کردی

حجة الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ٢٨ ویں برسی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ''تحفظ پاکستان کانفرنس'' میں تقریر کرتے ہوئے کہا : طبعیت خراب ہونے کے باوجود ہم نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جلسہ میں بھوک ہڑتال کو جاری رکھنے کا ارادہ کیا تھا لیکن مرجعیت کے حکم اور علماء کے احترام میں بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگئے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے نقطہ نظر سے عید فطر کے برکات و آثار میں غور وفکر

اسلامی امت کے اتحاد اور ا سلامی معاشرہ کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے یقینا نماز عید فطر بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ، لہذااسلام کو پھیلانے ،اسلام میں سیاست اور دیانت کو منطبق کرنے اور دنیائے اسلام کی مشکلات اور مصالح کو بیان کرنے میں دینی مبلغین کا کردار بہت اہم ہے ۔‌

معظم لہ کی طرف سے زکات فطرہ اور ماه مبارک رمضان کے روزوں کے کفاره کی قیمت کا اعلان

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کی طرف سے زکات فطرہ اور ماه مبارک رمضان کے روزوں کے کفاره کی قیمت کو معین کرکے ان کے دفاتر میں اعلان کیا گیا ۔‌

ہسپانوی زبان میں معظم لہ کے دفتر کی سایٹ کا افتتاح

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی مدظلہ العالی کے دفتر کی ہسپانوی زبان میں سایٹ کا افتتاح ہوا ، یہ سایٹ ہسپانوی زبان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے دینی مسائل کے جوابات دینے کے علاوہ صحیح اسلام حاصل کرنے والوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔‌

ضروری وضاحت

رہبر انقلاب حضرت آیة اللہ العظمی خامنہ ای ہمیشہ مسجد مقدس جمکران آتے ہیں اور وہاں پر توسل کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کا ایک راز یہی توسل اور مناجات ہیں ۔‌

حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شہادت پر چار روزہ مجلس عزاء کا اہتمام

حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شہادت کے موقع پر مدرسہ امیرالمومنین (ع) میںجمعرات سے اتوار تک چار روزہ مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے ۔‌

مسئولین لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشش کو جاری رکھیں

تمام مسئولین ، لوگوں کی قدر کو پہچانیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ، ان ریلیوں میں لوگوں کا حاضر ہونا اسلام اور انقلاب کے دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا ہے اور اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں کی امیدوں کیلئے ایک وسیلہ ہے ۔‌

معظم لہ کی نظر میں تکفیری تحریکوں سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی

اگر ان فتنوں اور سازشوں کی آگ آج خاموش ہوجائے تو تکفیری تحریکوں کے جرائم سے حاصل شدہ نقصانات اور خرابیوں کی تلافی کرنے میں دسیوں سال لگ جائیں گے۔‌

معظم لہ کی رو سے اسلامی امت میں تکفیری نظریہ کی تحقیق

ایک جملہ میں یہ کہنا ضروری ہے کہ تکفیر کا نظریہ ، عقل ، نص اور قرآن کریم کے برخلاف ہے اور اسلامی بزرگ علماء کے لئے ضروری ہے کہ اس تکفیر کی جڑوں کو صحیح منطق کے ذریعہ قطع کریں اور جوانوں کو ان کی طرف مجذوب ہونے سے روکیں ۔‌

مسلمین اور تمام انسانیت کو تکفیری تحریکوں سے لاحق خطرات کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس آج صبح شروع ہوگئی ۔(یه خبر ابهی کامل هو رهی هے)

مسلمین اور تمام انسانیت کو تکفیری تحریکوں سے لاحق خطرات کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی دوسری کانفرنس کچھ دیر پہلے آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کی تشریف آوری سے شروع ہوئی ۔‌

معظم لہ کی نظر میں سعودی جرائم سے مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی حکمت عملی اور پالیسیاں

سعودی عرب کی ظالم حکومت کو جان لینا چاہئے کہ اس شیخ کی شہادت کے نتیجہ میں تمہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا اور آخرکار خداوندعالم کے انتقام کا ہاتھ اس کے عدل کی آستین سے باہر آئے گا اور ان حملہ کرنے والوں اور قتل کرنے والوں کو مزہ چکھائے گا ۔‌

دہشت گردی کے بحران پر قابو پانے کیلئے معظم لہ کی حکمت عملی

جنگ کی آگ صرف اسلامی ممالک میں محدود نہیں رہے گی ۔ آج کی دنیا ایک دہکدہ میں تبدیل ہوگئی ہے ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک جگہ بدامنی ہو اور دوسری جگہ امنیت اور چین وسکون ہو ، بلکہ پیرس میںدہشت گردی کے بعد پورے یوروپ میں وحشت پھیل گئی ہے ، البتہ اس کے شعلہ یوروپ اور غیر یوروپ کے دوسرے حصوں میں بھی جائیں گے ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کے اصلی اور حقیقی بیانات ،فتوے اور خبریں معظم لہ کی رسمی اور معتبر سایٹ ""makarem.ir""پر موجود ہیں ۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ خبر وں کے پڑھنے والوں کے ذہن پر خبر کا عنوان بہت تاثیر گزار ہوتا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایسے عناوین سے پرہیز کیا جائے جو اصل خبر کے بالعکس ہو اور ایسے عناوین سے استفادہ کیا جائے جو خبر کے متن اور روح کے مطابق ہو ۔‌

معظم لہ کی طرف سے زکات فطرہ کا اعلان

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کی طرف سے زکات فطرہ کو معین کرکے ان کے دفاتر میں اعلان کیا گیا ۔‌

ویٹیکن کی طرف سے معظم لہ کے خط کا جواب

فرانسس پادری آپ کے خط اور آپ کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ تشدد کے خلاف (خصوصا دین کے نام پر جو تشدد ہورہا ہے ) دینی رہبروں کا واضح موقف ایک ''ضرورت'' ہے ۔‌

تکفیریت کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں داخلی اور بیرونی شخصیات کی موجودگی کے دوران علمائے اسلام کے نقطہ نظر سے تکفیری اور افراطی خطروں کے متعلق رسول اعظم (ص) انٹر نیشنیل کانفرنس سینٹر میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا ۔‌

داعش کے خلاف جمع ہونے والا گروہ ،اسلام کے خلاف اور علاقہ میں ناامنی ایجاد کرنے کیلئے قائم ہوا ہے

ظاہری طور پر داعش کے خلاف جو گروہ تشکیل دیا ہے وہ اسلام کیلئے بہت ہی خطرناک گروہ ہے ، پہلی بات تو یہ ہے کہ ان میں سے بعض ممالک ان چوروں کے شریک اور اس قافلہ کے ساتھی ہیں ، داعش کے لوگ جس تیل کو شمال عراق سے چوری کرتے ہیں اس کو یہ گروہ سستی قیمت پر خریدتے ہیں ۔‌

واٹس اپ کے ذریعہ اردو زبان میں شرعی سوالات کے جوابات

واٹس اپ پر اپنے سوالوں کے جوابات حاصل کرنے کیلئے اس نمبر پر 989014431148+پر مراجعہ کرسکتے ہیں.‌

معظم لہ کے جانب سے روانہ وفد نے مدینہ منورہ میں اپنی خدمات کا آغاز کیا ہے

حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی (مدظلہ) کی طرف سے روانہ وفد نے حوزہ علمیہ کے بعض اساتید اور فضلاء کی موجودگی میں اتوار کے روز بتاریخ ١٦ ذی قعدہ الحرام ١٤٣٤ ھ مطابق با١/٧/٩٢ کو معظم لہ کے بعثہ میں اپنی کارکردگی کا آغاز کیا ہے ۔‌

معظم لہ کے دفتر کی جدیدسایٹ کا اردو زبان میں افتتاح

اہل بیت (علیہم السلام) کے مذہب کی ترویج اوراسلامی تعلیمات کو مختلف علاقوں میں رائج کرنے کے لئے مسلمانوں کی اشد ضرورت کا احساس کرتے ہوئے معظم لہ کے دفتر کی سایٹ نے اردو زبان میں اپنی کارکردگی کو دوبارہ شروع کردیا ہے ۔

نقصان ده کتاب ”الفاحشة وجہ آخر لعایشة“ کے مصنف کی باتوں کا جواب

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمیں عایشہ پر بہت زیادہ اعتراض ہیں ،ان میں سے ایک اعتراض یہ ہے کہ انہوں نے امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کے خلاف قیام کیا جس میں بیس ہزار لوگ قتل ہوئے ، لیکن تم نے عایشہ کی طرف ناروا نسبت دے کر پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں بہت بڑی گستاخی کی ہے ۔‌